THE WEX WOLF MEHWISH ALI EPISODE 11
The Wex Wolf Urdu Novel by Mehwish Ali.
The Wex Wolf Description
وہ گرنے سے بیہوش ہوگیا تھا۔۔پھر جب اسے ہوش آیا تو وہ ایک چارپائی پر لیٹا ہوا تھا۔۔وہ گھبرا کر اٹھ بیٹھا اور رونے لگا ۔۔۔
جب اسکے کان میں ایک آواز آئی "رو نہیں بچے تم اپنی دنیا میں ہو یہاں تمہارے ساتھ کچھ نہیں ہوگا"۔۔۔اسنے جلدی گردن موڑ کر دیکھا تو حیران رہ گیا یہ تو وہیں تھا اسے زخمی شخص کے پاس لیجانے والا۔۔۔وہ ایکدم غصے میں آگیا ۔۔کیوں کاٹا تھا مجھے اسنے کیوں مروائے مجھ سے بچے۔۔کیا گناھ کیا تھا ان بچوں نے,۔۔وہ کہتا روپڑا ۔۔شاید سب کے کہنے پر وہ بھی اپنے آپ کو سمجھ رہا تھا کہ اسنے بچوں کو مارا ہے۔۔
پہلی بات تم نے ان بچوں کو نہیں مارا ،اور دوسری بات تم اب ہمارے سردار ہو تم سے چاہ کر بھی کسی بےگناھ کا خون نہیں ہوسکتا۔۔
مجھے اپنے ماں باپ کے پاس جانا ہے ۔۔وہ ضد کرنے لگا۔۔۔
اگر تم وہاں گئے تو لوگ تہیں مار دیں گے اور تمہارے ماں باپ کوبھی۔۔پھر اس ڈر سے ویکس یہی رہنے لگا اپنوں سے دور ۔۔
کافی وقت گذر گیا ویکس اب انیس سال کا ہوگیا تھا اس وقت میں اسنے کافی کچھ جان لیا تھا اپنے بارے میں اور اپنی حقیقت کو بھی تسلیم کرچکا تھا۔۔وہ ایک سب سے طاقتور اور چالاک بھیڑیا تھا ۔۔اسکی نیلی آنکھوں میں جادو بھی تھا ۔۔۔۔
ایک دن اس آدمی کی موت ہوگئی۔۔تو ویکس کو آزادی ملی اپنے ماں باپ سے ملنی کی۔۔زشیہ کو دیکھنے کی۔۔اسنے وہ لمحہ نا گذارا ہوجس میں ان کو یاد نا کیا ہو۔۔۔
وہ اپنی تیاری کر کے اپنے گاوُں کے لیے نکلا۔۔۔وہ کافی بدل چکا تھا۔۔پہلے سے زیادہ خوبصورت ہوگیا تھا۔۔اسکی سنہری آنکھیں نیلی ہوگئی تھی۔۔جس سے تو بلکل اس ویکس سے دوسرہ لڑکا لگتا تھا۔۔۔۔
وہ خوشی خوشی دل میں کافی جزبات لیے آیا پر یہاں اپنا گاوُں دیکھ کر اسکی آنکھیں لال ہوگئی۔۔۔صرف میدان ہی میدان تھا وہ دھاڑیں مارنے لگا زمین پر بیٹھا رونے لگا۔۔اسکا دل اس بات پر درد کرنے لگا تھا کہ اب وہ کہاں ڈونڈے انہیں ۔۔
وہ ابھی زمین پر بیٹھا تھا جب اسے اپنے کندھے پر کسی کا ہاتھ محسوس ہوا اور ساتھ ہی آواز آئی۔۔۔ویکس۔۔۔
اسنے اپنی سرخ۔آنکھوں سے دیکھا تو وہ کوئی گرے آنکھوں والا لڑکا تھا۔۔اسکی آنکھوں میں آنسو تھے۔۔اسکے دماغ میں دھماکہ ہوا ۔۔مارک۔۔وہ کہتا اسکے گلے لگ گیا اسے اپنے ماں باپ سے ملنے کی ایک کرن نظر آئی۔۔۔مارک یہاں سے سب کہاں چلے گئے۔۔اسنے روتے ہوئے پوچھا تو مارک غم اور کرب سے اسے دیکھنے لگا۔۔کچھ دیر کے بعد وہ منہ موڑے اس سب کچھ بتانے لگا جس اے ویکس کی روح فنا ہوتی جارہی تھی۔۔ویکس تمہارے جانے کے دکھ میں مما تو اس رات ہی چل بسی تھی۔۔پر پھر جب تمہارے مرنے کی بات گاوُں والوں کی جس سے ڈیڈ بھی زندہ لاش کی طرح ہوگئے تھے۔۔پھر یہ بات بھی کھل گئی کہ ویکس پر جو بچے غائب کرنے کا الزام لگایا تھا وہ ویکس نے بچے نہیں مارے تھے بلکے۔وہ رکا ۔۔۔پھر بولا۔۔۔
انکل کارتھن نے دوسرے بھیڑیوں سے غائب کروائے تھے ۔۔اور جب یہ بات کھل گئی گاوُں میں تو اسنے بھیڑیوں سے گاوُں والوں پر حملا کروادیا اور کوئی بچ نا سکا ہر جگہ خون اور چیخیں تھی ۔۔میں کیسے بھی کرکے ڈیڈ کو بچا کر نکلا پر وہ زیادہ چل نا سکے اور مجھے. قسم دے کر جانے کہا پر میں جانا نہیں چاہتا تھا بھیڑیے بھی قریب آرہے تھے پھر مجھے مجبور ہوکر جانا پڑا پر پھر بھی خود نا بچا سکا بھیڑیے کے حملے سے اور اج میں خود ایک بھیڑیا ہوں۔۔
مارک نے آنسوں بہاتے ہوئے ساری کہانی اسے بتائی ۔۔ویکس جو ساکت کھڑا تھا مردا پن سے سب کچھ سن رہا تھا ایکدم دھاڑہ جس سے مارک دور جاگرا۔۔تمنے کیوں میرے باپ کو چھوڑا ۔۔کیوں وہ مارک کوبری طرح پیٹنے پھر مارک نے اسے خود سے دور کیا اسے یقین نہیں ہورہا تھا ویکس اتنا طاقتور ہوگا۔۔۔وہ بھی دھاڑا۔۔۔
تو کیا کرتا میں انہونے خود چلے جانے کو کہا ۔۔مارک غصے سے کہتا چلا گیا چہرے پر سے خون صاف کرتا۔۔
ویکس وہیں زمین پر روتا بیٹھا رہا پھر ایک عزم سے زمین کو چوم کر کہا ۔۔
جس نے بھی آپ لوگوں کو مٹایا ایسے ہی میں اسے مٹاوُں گا اس دنیا سے، ذرے ذرے کردوںگا اسکے۔۔
پھر کافی سال بعد اسے زشیہ ملی یہ دیکھ اسے جھٹکا لگا کہ مارک بھی اسکے ساتھ تھا۔۔۔ان دونوں کے بارے میں معلوم کروانے پر پتا لگا دونوں دوست ہیں اور انکی دوستی کو دوسال ہوگئے ہیں پھر ایک دوسرے کے دل میں جزبات رکھتے ہیں۔۔یہ سب ویکس کو آگ لگانے کے لیے کافی تھا۔۔اانے زشیہ کو ہمیشہ اپنے لیے سوچا تھا اسکے دل میں ہمیشہ اپنے لیے جزبات دیکھنا چاہتا تھا پر یہاں تو وہ اسے یاد نہیں ۔۔اسنے سوچا تھا اگر مارک جو کہہ رہا ہے وہ سچ ہوگا تو وہ کارتھن کو اپنے انجام تک پہنچانے کے بعد زشیہ کو اس سب سے دور لے جائے گا جہاں ان دونوں کے علاوہ کوئی نا ہو ۔۔۔پہلے اسے کارتھن چاہیے تھا۔۔
پر مارک کو تو پتا ہے کہ زشیہ کارتھن کی بیٹی تھی اگر وہ اسے مل۔گئی تھی تو اسے کیوں نہیں بتایا ۔۔وہ خود پر مارک کا ایک جال محسوس کرنے لگا۔۔اسنے زشیہ کو تو اس سے الگ کردیا تھا اب صرف کارتھن سے سب کچھ جاننا تھا۔۔پر وہ پتا نہیں کہاں تھا۔۔کس شہر میں تھا پتا ہی نہیں چل رہا تھا۔۔۔اب اتنا اسے پتا تھا منزل کے قریب ہے وہ۔۔
مارک غصے سے پاگل ہورہا تھا ۔۔ویکس نے اسے اتنا بڑا دوکھہ دیا اسے مشا کی لاش کو زشیہ کی لاش کہہ دیا تھا ۔۔اور وہ اتنا بیوقوف نکلا اسے پہنچان نا سکا۔۔اتنے سالوں۔بعد اتنی محنت کے بعد اسنے زشیہ کی دل میں کچھ جزبات پیدا کیے تھے۔وہ بھی ویکس نے ختم کردیے ہوں گے۔
پر ویکس میں ایسا نہیں ہونے دونگا اب آخری بازی ہوگی زی یا تیری یا میری۔۔وہ کہتا شیطانیت سے قہقہہ لگایا ۔۔۔اب صرف آخری شکار کرنا ہوگا "کارتھن"۔۔ہاہاہا۔۔
List of all Episode by Mehwish Ali Novels
- The Wex Wolf Mehwish Ali Episodes # 1
- The Wex Wolf Mehwish Ali Episodes # 2
- The Wex Wolf Mehwish Ali Episodes # 3
- The Wex Wolf Mehwish Ali Episodes # 4
- The Wex Wolf Mehwish Ali Episodes # 5
- The Wex Wolf Mehwish Ali Episodes # 6
- The Wex Wolf Mehwish Ali Episodes # 7
- The Wex Wolf Mehwish Ali Episodes # 8
- The Wex Wolf Mehwish Ali Episodes # 9
- The Wex Wolf Mehwish Ali Episodes # 10
- The Wex Wolf Mehwish Ali Episodes # 12
- The Wex Wolf Mehwish Ali Episodes # 13
- The Wex Wolf Mehwish Ali Episodes # 14
- The Wex Wolf Mehwish Ali Episodes # 15
- Last Episode Number 16