The Wex wolf Mehwish Ali Urdu Novle Epi 7

 The Wex Wolf Urdu Novel by Mehwish Ali.

Urdu Novel: The Wex Wolf
Writer: Mehwish Ali

.Mehwish Ali is a social media novelist and posts every novel on her Facebook page in The Wex Wolf Mehwish Ali Novel all episodes are uploaded on Facebook. Facebook Page Visit Now: Mehhwish Ali Novels

The Wex Wolf Description

The Wex Wolf is a Beautiful Romantic Urdu Novel all episode, Fiction Urdu Novel, Rudu Hero, and Innocent heroin Urdu novel, Thriller and suspense Urdu novel, Action and Crime Urdu novel, Love marriage, and vampire Urdu Novel by Mehwish Ali.

The Wex wolf  Novle Epi 7 online Read


چھوڑو مجھے تمہاری ہمت کیسے ہوئی میرا ہاتھ پکڑ نے کی۔۔زشیہ اس سے اپنا ہاتھ چھڑوانے کی کوشش کرتی غصے سے آہستہ آواز میں بولی ۔۔۔اگر تیز بولتی تو اسکا تماشہ لگ جاتا ۔۔

ویکس اسکی باتو پر دھیان دئے بغیر اوپر خالی کلاسوں کی طرف لے آیا۔۔یہ دیکھ زشیہ کی جان منہ میں آگئی۔۔

چھوڑو مجھے ورنہ میں پرنسپل کو تمہ۔۔۔۔

وہ چلا کر کہہ ہی رہی تھی جب ویکس نے قطار میں بنی اوپر خالی کلاسوں میں سب سے آخری کلاس جو کونے میں ہونے کی وجہ سے اندھیرے میں ڈوبی ہوئی تھی۔ اس میں آکر دروازہ بند کر دیا اور اسے دروازے سے لگا کر اسکے دونوں ہاتھوں کو دروازے سے لگائے اپنے ہاتھ میں قید کر دئے۔۔اور اس سب میں اسے ایک سیکنڈ بھی نہیں لگا۔😳


کلاس میں اتنا اندھیرا تھا کہ وہ آنکھیں پھار پھار کر بھی دیکھ نے کی کوشش کر رہی تھی پھر بھی کچھ نہیں نظر آ رہا تھا۔ صرف ویکس کی گرم سانسوں کے علاوہ۔۔

وہ خوف سے رونے لگی۔۔


ہاں اب بتاوُ کیا کہو گی پرنسپل سے یہی کہ ویکس مجھے ایک خالی کلاس میں لیکے گیا اور۔۔۔۔۔۔(وہ اسکے بہت قریب ہوا بولتے اسکے ہونٹ زشیہ کی گردن سے ٹچ ہورہے تھے)۔۔ ہم اتنا قریب تھے کہ۔۔۔

آگے تم مجھے محسوس کر رہی ہو کہ میں تمہارے کتنا قریب ہوں تو بتادینا۔۔کہنے کے ساتھ اسکا ہلکہ قہقہہ لگا۔۔


پل۔ی۔۔ز جج۔۔جانے دو۔۔۔  وہ ڈر سے اٹک اٹک کر الفاظ ادا کر رہی تھی آنکھوں سے آنسوں لڑیوں کی صورت  میں بہہ رہے تھے۔۔۔ کبھی بھی کوئی اسکے اتنا قریب نہیں آیا تھا۔۔ جس سے اسکی سانسیں  اکھڑنے لگی تھیں۔۔

ویسے ہی وہ  لڑکوں سے دور رہتی تھی۔۔اسکی دوستی صرف دو سے تھی۔۔ایک مارک اور دوسرا۔۔۔۔۔اسکے بارے میں سوچتے اسکی آنکھوں میں آنسوں آگئے۔۔اور مارک کے بارے میں سوچ آتے ہی دماغ میں طوفان چلنے لگا۔۔وہ اس سے انتہائی نفرت کرنے لگی تھی۔۔اگر محبت ہوتی تو محبوب قہری بھی ہوتا تو بھی منہ نا موڑتی ۔پر یہاں تو صرف وقتی جذبہ تھا جسے وہ محبت کا نام دے بیٹھی۔۔


وہ ہمت کرکے اس سے آزاد ہونے کی کوشش کرنے لگی ۔۔اسکی خوائش نکلی کہ وہ اس وقت اس اچانک نازل ہوتی مصیبت سے اتنا دور ہو جائے جتنا آسمان اور زمین کا فاصلا ہے ۔۔

پر وہ ویکس تھا ۔۔ اسکی ہر بات کو سننے والا اسنے اپنا پورا وزن اس نازک پر ڈال دیا اور اسکی کوششوں کو ناکام کرکے اپنے دہکتے ہونٹوں سے اسکے نشانوں کو چھونے لگا۔۔زشیہ کی سانسیں بند ہوگئی۔۔ الفاظ جیسے گھم ہوگئے ۔جسم میں چونٹیاں رینگنے لگی۔

منہ سے بے اختیار سسکی نکلی۔۔وہ بے آواز رو رہی تھی۔۔کیسی سزائیں مل رہی تھی اسکو۔۔

 مجھے اپنی چیزیں چھیننی بھی آتیں ہیں اور انہیں سزا دینا بھی۔۔اسکی سرگوشی کانوں میں پڑی۔۔

اور دوسری بات ویلنس سے اتنا دور رہو گی جتنا اس ٹائم مجھ سے ہونے کی خوائش کر رہی ہو۔۔جو ناکام ہے۔۔اور  مجھ سے ڈرو مت یہ تو صرف شرعات ہے۔ ابھی تمنے ویکس کو دیکھا ہی کہاں ہے یہ تو صرف ویلنس سے دور کرنے کے لیے اور تمہیں احساس دلانے کے لیے تھا کہ ویکس ابھی ہے۔۔۔۔۔

وہ بولتا اپنی انگلی سے اسکے کانپتے سرخ ہونٹوں کو چھونے لگا۔ ۔وہ اندھیرے میں بھی صاف اجالوں کی طرح دیکھ رہا تھا۔ 

اسکی پسینے اور آنسوں میں بھیگی حالت کو بھی۔ ۔۔ اسکے ہونٹ خوبخود مسکرانے لگے اسکی حالت پر۔ ۔۔۔

وہ اس سے تھوڑا دور ہٹا اور اپنے ہاتھ کے قید سے اسکے ہاتھ آزاد کیے تو زشیہ کو جیسے زندگی کی ایک کرن نظر آئی۔ 

وہ اپنے درد  کرتے بازوں کی پروا کیے بغیر جلد جلد کانپتے دروزہ کھولنے لگی ۔۔ 

جب کھلا تو ایک سانس کے ساتھ وہ باہر بھاگنے لگی۔۔پر ویکس نے اسے ڈرانے کے لیے اسکے پنک اسکاف جو کندھوں پر تھا پکڑ لیا۔۔

زشیہ کی تو جیسے روح کسی نے کھینچ لی ہو۔وہ ایک دم بند سانس سے رکی پھر سر نیچے کرکے اپنے اسکارف کو دیکھا۔ایک جھٹکے سے کھینچ کر خود سے الگ کیا اور ریل گاڑی کی طرح بھاگی۔۔

ویکس تو اسکی حالت پے مزا لیتے قہقہہ لگا اٹھا۔۔

❤❤❤❤


وہ اپنے گھر میں دروزہ بند کرکے اسکے ساتھ لگی سر گھٹنو میں دئے بیٹھی تھی۔اور مسلسل آنسو بہا رہی تھی۔ مسز کارتھن گھر میں نہیں تھی اگر اسکی حالت دیکھتی تو وہ خود سخت پریشان ہوجاتی۔

کون ہو تم کیوں کر رہے ہو میرے ساتھ ایسا کیا بگاڑا ہے مینے تمہارہ کیوں ہر کوئی تکلیف دیتا ہے مجھے۔ ۔وہ سسکتی روتی خود سے بولرہی تھی۔ ۔کاش وہ آج جاتی نہیں یونی۔ ۔ہر کسی کے قید میں جکڑ رہی تھی ۔کون بچائے گا اسے۔ ۔

❤❤❤❤


 رات کی سیاہی سنسان گھنے جنگل میں وہ اسکے سامنے ٹھر ٹھر کانپ رہی تھی۔ ۔

پ۔۔لیز ووو۔۔ویلنس ممجھے تھوڑا وقت دو میں کسی دوسرے راستے سے زشیہ کو تمہاری طرف لاوُں گی۔ لیزی اسکے سامنے گڑگڑاتی التجا کر رہی تھی۔ 

ویلنس کے دو بڑے دانت تھے جن سے خون ٹپک رہا تھا۔میدے جیسی رنگت  پر جگہ جگہ چیر تھے جن سے خون بہہ رہا تھا لال آنکھیں اور سینے میں لگا خنجر۔ ۔وہ ایک بڑی عمر کا ویمپائر تھا۔ 

اسکے  پاس وقت کم تھا موت لمحہ لمحہ قریب آرہی تھی جو اسے پاگل بنا رہی تھی۔ 

وہ ایک پل میں اسکے پیچھے آیا اور اپنے کالے بڑے  ناخوں والے ہاتھ سے اسکے بالوں کو جکڑ کر اسکے سر کو پیچھے جھٹکا دیا ایک چیخ سے سر پیچھے کو ہوا ۔۔

اگر وہ تھوڑا زور دیتا تو اسکا سر تن سے الگ ہو جاتا۔ ۔

اور کتنا وقت دوں تم میری  حالت نہیں دیکھ رہی مجھے جلدی اسکا خون چاہیے ۔۔وہ اسکے کان کے قریب دھاڑا ۔

ممیں ککوشش کر رہی تھی پر بیچ میں ووہ ویکس آگیا۔ مجھے صرف ایک بار موقعہ دو میں خود زشیہ کو تمہارے پاس لاوُں گی۔ ۔۔اسنے ڈرتے روتے کانپتے ایک موقعہ مانگا۔ اور ویلنس کے پاس اسے ایک موقعہ دینے کے علاوہ کوئی چارہ بھی نہیں تھا۔ ۔

ایک جھٹکے سے اسے دور پھیکا وہ سیدہ منہ کے بل زمین پر گری جس سے اسکے ہاتھ کی ہتھیلیوں میں کانٹے چب گئے۔ 

آہہہہ۔ ۔وہ درد سے کراہ اٹھی۔ 

صرف ایک موقعہ اگر اس بار کچھ نا کر سکی تو میں وہ حال تمہارہ کروں گا جو اسکا کرنا چاہتا ہوں ۔۔اسکی دھمکی پر وہ سر سے پیر تک لرز اٹی۔ 

ننن ۔۔نہیں میں لاوُنگی ۔۔۔


List of all Episode by Mehwish Ali Novels

Post a Comment

Previous Post Next Post