The Wex Wolf Urdu Novel by Mehwish Ali.
The Wex Wolf Description
The Wex Wolf is a Beautiful Romantic Urdu Novel all episode, Fiction Urdu Novel, Rudu Hero, and Innocent heroin Urdu novel, Thriller and suspense Urdu novel, Action and Crime Urdu novel, Love marriage, and vampire Urdu Novel by Mehwish Ali.رات کا وقت تھا باہر سیاہی اپنی چادر پھیلا چکی تھی۔۔وہ اپنے کمرے میں بیڈ پر لیٹا چھت کو گھور رہا تھا۔۔
اس شہر میں تو وہ اپنے کام سے آیا تھا پر شاید قسمت بھی ان دونوں کو پھر سے ملانا چاہتی تھی ۔۔ اس لیے اسے زشیہ مل گئی اپنے نام کے ساتھ۔۔
پہلے تو اسکا دل کیا وہ اسے لے جاکر سب کچھ سنے اسکے منہ سے پر اسکی اسکے باپ کی ایسی حالت کرے کہ اپنے پیدہ ہونے پر بھی افسوس ہو۔۔پر پھر جب اسکے چہرے کے سامنے ایک معصوم سنہری آنکھوں والی چھوٹی بچی کا چہرہ لہرایا تو اسکے دل میں ایک ٹیس اٹھی ۔۔۔
اسکے دل نے فورن گواہی دی کہ اسکی زشیہ یا انکل کارتھن ایسا نہیں کر سکتے تھے۔۔۔۔
جہاں مارک کے اتنے بڑے جال میں پھنس کر اسنے اپنے اتنے سال اس سے نفرت کرتے گذارے اب وہ ایسی کوئی بیوقوفی نہیں کرے گا۔۔۔
اسنے زشیہ کو اتنی بڑی سزا اس لیے دی تھی کیوں کے اسنے مارک کو اپنے دل میں جگہ دینے کی کوشش کی تھی ۔جو صرف ویکس کی تھی اسکے ویکس کی۔۔
آج وہ صرف اسے ویلنس سے دور کرنا چاہتا تھا ۔۔پر پتا نہیں کیو دل اسکے قریب ہونے لگا۔۔اور ویکس نے اپنے آگے کسی کی سنی کہاں ہے جو اب سنتا اسکی۔۔
وہ بہت خوش تھا آخر اسکی زی اسے مل ہی گئی تھی۔۔
اسکے خوبصورت چہرے پر دلکش مسکراہٹ ابھری ۔۔
اسنے ایک گہرہ سانس لیا اس سانسوں میں زشیہ کی خوشبو بھی تھی۔۔۔
وہ حیران ہوکر اٹھ بیٹھا ۔۔
یہاں وہ کہاں ہوگی۔۔اسنے سوچا پھر کچھ یاد آنے پر مسکرا کر اپنے ساتھ بیڈ پر پڑے اسکے اسکارف کو دیکھا اور ہاٹھ بڑھا کر اٹھایا ۔۔اپنے دل میں ابھرنے والی خوائش پوری کرنے لگا۔۔اسنے اسکارف بیڈ پر اپنے سامنے بیچھایا اور آنکھیں بند کر کہ کچھ پڑھنے لگا۔۔جس سے اسکارف ہوا میں اٹھا اور اس پر لپٹ گیا۔۔
❤❤❤❤
وہ سمجھتا کیا ہے خود کو کوئی اتنی گھٹیا حرکت کرتا ہے کسی لڑکی کے ساتھ۔۔وہ بیڈ پر بیٹھی جب کچھ سنبھل گئی تھی تو اب مسلسل یاد کر کے کڑ رہی تھی۔۔اسنے اپنی کلائی کو دیکھا جہاں اسکے مضبوط انگلیوں کے سرخ نشان تھے۔۔
اسنے تو حد کردی ہے بدتمیزی کی اب اگر وہ میرے تھوڑا بھی قریب آیا میں اسکا دیواروں سے سر پھار دونگی۔۔اسکا ہاتھ خودبخود اپنے نشانوں اور گردن پر گیا۔۔جس پر وہ لال ٹماٹر ہوگئی۔
اففف۔۔۔کتنا بدتمیز انسان تھا۔۔۔وہ اسکے لمس کو محسوس کرتی جل کر کہنے لگی۔۔۔
میں کیوں اسے باربار یاد کر رہی ہوں ۔۔وہ جھنجھلا گئی۔۔پر جب دماغ میں کچھ آجائے تو اتنا آسان نہیں ہوتا اس سے پیچھا چھڑوانا۔۔اسکا ہاتھ اپنے ہونٹوں پر گیا جس پر وہ شرما کر چہرہ تکیے میں چھپا گئی۔۔
اسکا دل اپنے مقام پر پہنچ کر میٹھے ساز میں دھڑک رہا تھا۔۔چہرے پر مسکان پھیلنے لگی۔۔
پر اچانک سب کچھ بدل گیا۔چہرے پر مسکان کی جگہ غم نے لےلی تھی۔ آنکھوں کے سامنے سنہری آنکھیں لہرانے لگی۔۔منہ سے ایک سسکی نکلی۔۔اپنے بچپن کے ساتھی کو یاد کرکے۔۔ویکس کاش تم زندہ ہوتے میرے ساتھ ہوتے۔۔
ابھی وہ انہیں سوچوں میں تھی جب اسکا موبائل بجا۔۔اسنے چہرہ صاف کرکے موبائل دیکھا تو لیزی کا نام جگمگا رہا تھا۔۔
اسکی صبح کی باتیں یاد کرکے اسکے چہرے پر ناگواری پھیلی۔۔
اسے مسلسل بجتا دیکھ کر اوکے کر کے کان سے لگایا پر بولی کچھ نہیں۔۔
زشیہ پلیز مجھے معاف کردو۔لیزی کی شرمندہ آواز آئی۔۔زی پھر بھی کچھ نا بولی۔۔
زی پلیز میں بہت شرمندہ ہوں مینے بہت غلط کہا تم سے تمہیں ہرٹ کیا۔۔مجھے تمہاری پرسنل لائف میں یوں نہیں آناچاہیے تھا پلیز زی مجھے سکون نہیں مل رہا تمہیں ہرٹ کر کے۔۔کہنے کے ساتھ وہ روپڑی جس پر زشیہ گھبرا گئی۔
لیزی تم رو تو نا میں تم سے ناراض نہیں ہوں ہاں وقتی غصہ تھا پر اب تو وہ بھی بلکل نہیں ہے۔۔
تم سچ کہہ رہی ہونا زی۔۔اسنے تصدیق چاہی۔۔
ہاں میں سچ کہہ رہی ہوں ۔۔زی ہمیشہ کی بیوقوف پہلے مشا کے جال میں پھنس گئی پھر اب لیزی کے۔۔
تو کیا میں اپنے فارم ہاوُس پر پارٹی دونگی تم آوُگی۔۔لیزی اپنے مقصد کے طرف آئی۔۔
لیزی یار میں وہاں نہیں آسکوں گی وہ بہت دور ہے۔۔زشیہ پریشان ہوگئی۔۔
مجھے پتا تھا تمنے مجھے اپنے دل سے معاف نہیں اگر کیا ہوتا تو ضرور آتی۔۔
نہیں لیزی ایسی بات نہیں ہے۔۔
تو کیسی بات ہے زی انسان سے غلطیاں ہوجاتی ہیں ۔۔وہ پھر رونے کا ناٹک کرنے لگی۔۔۔۔۔
اچھا تم پھر سے نہ رو میں آنے کی کوشش کروں گی۔اسنے جلدی سے کہا ۔۔۔جس پر لیزی خوش ہوگئی۔۔
تھینکس سویٹی آئی لو یو۔۔آنے کی کوشش نہیں کرنی آنا ہے ورنہ اگر تم نا آئی تو میں اپنی جان دیدونگی ۔۔۔وہ کہہ کر کال کاٹ گئی۔
وہ صدمے میں آگئی کوئی ایسے بھی کرتا ہے اتنی بات پر ۔۔اسنے جانے کا فیصلا کیا کہیں وہ سچ میں ایسا نا کردے۔۔
کچھ دیر ایسے ہی بیٹھی رہی ۔جب ٹائم زیادہ ہونے لگا تو اٹھی دروازہ کھڑکی اچھے سے بند کی اور بیڈ پر آکر لائیٹ آف کرکے سونے لگی۔۔
❤❤❤❤
اسے ابھی آنکھیں موندیں کچھ ہی دیر ہوئی تھی ۔جب اسے اپنی گردن پر کسی کی تیز سانسیں محسوس ہوئی۔ایسا لگ رہا تھا کوئی اسکی خوشبو کو اپنے اندر اتار رہا ہو۔۔
اسنے گھبرا کر آنکھیں کھول دی اور اٹھ کر بیٹھ گئی۔۔اپنے ماتھے پر آئے ننھے ننھے قطروں کو ہاتھ کی پشت سے صاف کرنے لگی۔۔ کمرے میں پھیلی ہلکی روشنی میں اردگرد دیکھنے لگی پھر ہاتھ بڑھا کر پورا کمرہ روشن کردیا۔
بیڈ سے اتر کر پورے کمرے کا جائزہ لینے لگی ۔۔
پر کوئی نہیں تھا۔کھڑکی دروازہ بھی بند تھا۔۔وہ کمرے کے بیچ کھڑی تھی۔۔
شاید میرہ وحم ہو ۔۔کہتی وہ آگے بڑھنے لگی پر بڑھ نا سکی۔وہ کسی کے حصار میں قید تھی۔وہ سر سے پاوُں تک لرز گئی۔۔
پھر سے کسی کی سانسیں اپنے اوپر محسوس ہوئی۔
List of all Episode by Mehwish Ali Novels
- The Wex Wolf Mehwish Ali Episodes # 1
- The Wex Wolf Mehwish Ali Episodes # 2
- The Wex Wolf Mehwish Ali Episodes # 3
- The Wex Wolf Mehwish Ali Episodes # 4
- The Wex Wolf Mehwish Ali Episodes # 5
- The Wex Wolf Mehwish Ali Episodes # 6
- The Wex Wolf Mehwish Ali Episodes # 7
- The Wex Wolf Mehwish Ali Episodes # 9
- The Wex Wolf Mehwish Ali Episodes # 10
- The Wex Wolf Mehwish Ali Episodes # 11
- The Wex Wolf Mehwish Ali Episodes # 12
- The Wex Wolf Mehwish Ali Episodes # 13
- The Wex Wolf Mehwish Ali Episodes # 14
- The Wex Wolf Mehwish Ali Episodes # 15
- Last Episode Number 16